117 سال کی عمر میں انتقال، ڈھول، باجے بجا کر سپردخاک

02:09 PM, 5 Jan, 2017

وزیرآباد : پیر سائیں اللہ رکھا 117 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ لال شاہ سرکار مری والے کے مرید تھے۔ مرحوم کو ان کی وصیت کے مطابق ڈھول اور باجے کے ساتھ لحد میں اتارا گیا۔

پیر سائیں اللہ رکھا مری کی معروف روحانی شخصیت لال شاہ سرکار کے بعیت تھے۔ سابق صدر مرحوم جنرل ایوب خان بھی لال شاہ سرکار کے بیعت تھے۔ اس طرح پیر سائیں اللہ رکھا کے وہ پیر بھائی تھے۔

سائیں اللہ رکھا کئی دہائیوں سے بائی پاس روڈ وزیر آباد کے قریب بگھروکی روڈ پر ڈیرہ لگائے ہوئے تھے۔ ان کے مریدوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ پیر سائیں نے 40سال سے گندم نہیں کھائی اور صرف مائع خوراک پر گزارہ کرتے تھے۔

اپنی قبر کے لیے جگہ مخصوص کر رکھی تھی۔ تدفین کے بعد مزار کے قریب محفل سماع منعقد ہوئی۔پیر سائیں اللہ رکھا کی ایک 65سالہ بیٹی، ایک نواسہ اور دو نواسیاں ہیں۔

پیر سائیں اللہ رکھا کے نواسے سہیل عباس شاہ ان کے گدی نشین ہوں گے جن کی دستار بندی سوموار 9جنوری کو ہو گی۔

مزیدخبریں