بیجنگ: چین خبردار کیا ہے کہ اگر جنوبی چین میں امریکا خطرے کا باعث بنا تو اس کا ہر قیمت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ۔ہماری بحیرہ جنوبی چین پر مکمل نظر ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج علاقے میں مزید ہتھیار تعینات کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے اس ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی فوج بحیرہ جنوبی چین پر تسلط کے لیے نئے حربے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم دیکھیں گے کہ یوایس ایس کارل ونسن یہاں کتنی دیر رہے گا۔
یہ صرف مشقیں منعقد کرنے کیلیے ایک جہاز یا پھر ایک طویل قیام کا بہانہ ہے اور کس حد تک چین کے مقبوضہ جزائر سے ہے اس پر ہماری نظر ہے۔انھوں نے کہا کہ موبائل آرٹلری یونٹس کوتعینات کرنے کی وجہ جنوبی چین کے سمندر ی جزائر کے نزدیک کسی بھی تنازع میں مداخلت سے نمٹنا ہے۔
چین اور امریکا کے فوجی تناﺅ میں تشویشناک حد تک اضافہ
11:54 AM, 5 Jan, 2017