چین میں اونٹوں کا مقابلہ حسن، کئی اونٹ پہنچ گئے

10:50 AM, 5 Jan, 2017

بیجنگ: چین کے علاقے منگولیا میں اونٹوں کے مقابلہ حسن کاانعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں خوبصورت اونٹ حصہ لینے پہنچ گئے۔

اس مقابلہ حسن میں شامل اونٹوں کو ان کی نسل اور عمر کے مطابق مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیاہے ،جو کئی دنوں تک ججز کے سامنے صحرائی رن وے پرپریڈ کرکے اپنے جلوے بکھیریں گے۔

چمکتے ہوئے بال،لمبی ٹانگوں،بڑے سر،بہترین کوہان اور بے لچک کانوں کی بنیاد پرسب سے خوبصورت اونٹ کا اعزاز حا صل کر نے والے او نٹ کے مالک کو انعامات سے نوازا جائے گا

مزیدخبریں