ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ، آج کراچی میں تقریب ہوگی

08:35 AM, 5 Jan, 2017

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو کی89ویں سال گرہ کے حوالےسےآج پیپلز سیکریٹریٹ میںتقریب منعقد کی جائی گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ سیکرٹریٹ کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر پی پی پی سیکرٹریٹ مزار قائد کراچی میں آج(جمعرات) شام 3 بجے سالگرہ تقریب منعقد کی جائے گی۔

تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزراء، ڈویژنل و صوبائی رہنما اور عہدیداران ، منتخب اراکین اسمبلی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت اور ان کی پاکستان کے لئے قربانیوں ، جمہوریت کے لئے جدوجہد اور تیسری دنیا کے رہنماؤں کو ایک ساتھ اکٹھا کرنے کے حوالے سے سیاسی کردار پر روشنی ڈالیں گے ۔

مزیدخبریں