نیو یارک : اکثر پیدا ہونے والے بچوں کی کوئی پیدائشی علامت ہوتی، جو بعض اوقات اس کی شناختی علامت بھی بن جاتی ہے۔
پیدائشی علامت کوئی قدرتی نشان یا تِل ہوتا ہے لیکن دنیا میں ایک بچہ ایسا بھی ہے، جس کی پیدائشی علامت ماتھے پر ’دل‘ کی شکل کا نشان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ مورت اینگِن اور ان کی 28 سالہ اہلیہ سیدا کو اس وقت اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا، جب انہوں نے اپنے پیدا ہونے والے پہلے بچے سینار کے ماتھے دل کی شکل کا نما لال رنگ کا قدرتی نشان دیکھا۔
سینار اس قدرتی نشان کے باعث اپنی پیدائش سے ہی اتنا مشہور ہوگیا کہ ہسپتال کی نرسیں بھی اس کے ہمراہ سیلفیاں لینے لگیں۔
سینار اب 14 ماہ کا ہوچکا ہے، لیکن اس کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کے کئی مداح موجود ہیں، جو باقاعدہ رُک کر اس کے ہمراہ تصویر لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’پیدائش کے بعد جب نرس نے سینار کے ماتھے سے خون صاف کیا تو میں وہ پہلا شخص تھا، جس نے اس کے ماتھے پر یہ نشان دیکھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے تو اس نشان کو دیکھ کر بہت حیران ہوئے لیکن جب قریب جاکر دیکھا تو وہ ایک خوبصورت دل تھا، جس کے بعد ان کے لیے اپنے آنسو روکنا مشکل ہوگیا۔‘
مورت نے کہا کہ ’جب سینار کی والدہ نے اسے دیکھا تو وہ بھی رو پڑیں۔‘
ان کا کہنا تھا یہ ان کے لیے قدرت کا تحفہ ہے اور کسی کے دل میں ان کے لیے کوئی منفی خیال نہیں ہے۔