اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی کے ہوائی سفر کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے باعث انھیں علاج کیلئے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اسد عمر پی کے 319 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی آرہے تھے کہ دوران سفر اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
طیارے کی لینڈنگ کے فوری بعد پی ٹی آئی کے رہنما کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر کی طبیعت کے حوالے سے پی ٹی آئی ترجمان خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال میں اب ان کے رہنما کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوران سفر اسد عمر کے سر میں شدید درد ہوا اور ان کا بلڈ پریشر بھی ہائی تھا، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔