نواز شریف اور مریم نواز کی ملاقات، معاشی ترقی اور عوامی خدمت پر گفتگو

 نواز شریف اور مریم نواز کی ملاقات، معاشی ترقی اور عوامی خدمت پر گفتگو

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی رفتار میں کمی اور معاشی بہتری کا آنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس میں اب ٹھہراؤ آنا ایک خوشگوار تبدیلی کی علامت ہے۔

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں گوجرانوالہ، نارووال، اور سیالکوٹ کے ارکان بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبے اور عوامی خدمت کے امور پر بات چیت کی گئی۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کی بلندی اور کاروباری برادری کے اعتماد کی جھلک معاشی استحکام کی طرف بڑھتے ہوئے قدم ہیں۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف کی بیٹی ہونے کے ناطے مجھے زیادہ ذمہ داری محسوس ہوتی ہے اور میں وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی خدمت کی مثالی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کو ماضی کی روایت کی طرح آگے بڑھایا جائے گا۔