گوگل جیمنائی نے اینڈرائیڈ فون میں نیا فیچر فیچر متعارف کرا دیا

گوگل جیمنائی نے اینڈرائیڈ فون میں نیا فیچر فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا : گوگل کی جانب سے جیمنائی کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اینڈرائیڈ صارفین فون کو ان لاک کیے بغیر جیمنائی ایکسٹینشنز اور دیگر اے آئی فیچرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ 

جیمنائی کے ان لاک ورژن تک رسائی کے لیے آپ کو Hey Google بول کر فیچر ایکٹیو کرنے والے الفاظ بولنے ہوں گے یا سیٹنگز میں جاکر ایکٹیو کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے جیمنائی استعمال کرنے کے لیے ڈیوائس کو ان لاک کرنا پڑتا تھا۔

 لیکن اب اس کی ضرورت نہیں ہوگی آپ فون کو ان لاک کیے بغیر ہی اپنا کام کرسکیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ دیگر ایپس جیسے کیلنڈیا ای میلز سے پرسنل انفارمیشن کو حاصل کرنے کے لیے جیمنائی کو استمال نہیں کرسکیں گے۔

اس مقصد کے لیے فون کو ان لاک کرنا ضروری ہوگا۔

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو جیمنائی فیچرز کا ہب بنایا جا رہا ہے تاکہ اسے دیگر اے آئی اسسٹنٹس سے بہتر بنایا جاسکے۔