بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں:مولانا فضل الرحمان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں:مولانا فضل الرحمان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، کا دن ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اور بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے سوال کیا کہ بھارت کے ظلم پر کب بولیں گی؟

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ آج ہم بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ رکاوٹ بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، اور اب تک اس نے قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لیا جائے، اور انصاف کے نام پر قائم اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے کب حرکت میں آئے گی؟۔یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں