" حسن پرست ہوں، جیون ساتھی خوبصورت ہوناچاہیے" وینا ملک

 

لاہور : پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ حسن پرست ہیں اور شادی کے لیے صرف خوبصورت مرد چاہتی ہیں۔

 ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ انہیں اب تک شادی کے لیے متعدد پیشکشیں ہو چکی ہیں اور ان کے والدین کے پاس بھی رشتہ آتے رہتے ہیں۔ وینا ملک نے مزید کہا کہ وہ شادی کے پیغامات کو نظرانداز کر دیتی ہیں کیونکہ اگر انہیں شادی کرنی ہی نہیں تو ایسے پیغامات کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے اپنے موجودہ تعلقات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شہریار چودھری نامی شخص سے اچھے تعلقات ہیں، تاہم ابھی تک انہوں نے ان سے شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ وینا ملک نے واضح کیا کہ وہ حسن پسند عورت ہیں اور ان کے لیے شادی کے لیے خوبصورت مرد کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں