آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان

 آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان

میلبرن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور ابھی تک باؤلنگ کا آغاز نہیں کر پائے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سٹیو سمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ پیٹ کمنز کی انجری کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں نئے کپتان کی ضرورت ہوگی اور اس حوالے سے سٹیو سمتھ اور ٹریوس ہیڈ سے بات چیت جاری ہے۔ آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

آسٹریلوی ٹیم کا ون ڈے سکواڈ جمعرات کو سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوگا، تاہم پیٹ کمنز اس سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ، آل راؤنڈر مچل مارش بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں