سعودی عرب کی پاکستان کیساتھ منی لانڈرنگ تحقیقات کے تبادلے کی منظوری

سعودی عرب کی پاکستان کیساتھ منی لانڈرنگ تحقیقات کے تبادلے کی منظوری

ریاض : سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے تحقیقات کے تبادلے کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا، جس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے سعودی ڈائریکٹریٹ آف فنانشل انویسٹی گیشن کو پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق تحقیقات کے تبادلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مالی جرائم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

اجلاس میں سعودی ولی عہد کی ملاقاتیں بھی زیر بحث آئیں، جن میں شامی عبوری صدر اور جرمن صدر کے ساتھ ملاقاتیں اور یورپی کونسل کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فون رابطے شامل تھے۔ کابینہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی حالات پر بھی روشنی ڈالی گئی اور غزہ پٹی میں فائر بندی معاہدے کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں