پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں کو ملک میں رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی

پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں کو ملک میں رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے، ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی ان قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ حماس کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں باضابطہ طور پر یہ اطلاع ملی ہے کہ پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔

حماس کے ترجمان نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس فیصلے کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف ایک بھائی نہیں، بلکہ ایک بڑا بھائی ہے جس کا فلسطینیوں کے ساتھ روحانی تعلق ہے اور جو ہمیشہ القدس کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ تاہم، عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے ابھی تک سرکاری سطح پر فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مصنف کے بارے میں