نواز شریف نے ہمیشہ ڈیل کی سیاست کی، بلاول بھٹو اب سیاست سیکھ رہے ہیں : گوہر خان

09:44 PM, 5 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

بونیر: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان  کاکہنا  ہے کہ   نواز شریف نے ہمیشہ ڈیل کی سیاست کی ہے، بلاول بھٹو اب سیاست سیکھ رہے ہیں ، جبکہ بانی پی ٹی آئی اب عوام کے دلوں میں ہے۔

گوہر خان نے بونیر میں جلسے سے خطاب میں کہاکہ   نواز شریف نے ہمیشہ ڈیل کی سیاست کی، بلاول بھٹو اب سیاست سیکھ رہے ہیں ۔  بانی پی ٹی آئی اب عوام کے دلوں میں ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ آنے والا وزیر اعظم عوام کی طاقت سے آئے گا، پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں پارلیمان کی بالادستی شامل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔

مزیدخبریں