فیس بک  نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،  20 سال مکمل ہوگئے

06:47 PM, 5 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: فیس بک  نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،  20 سال مکمل ہوگئے۔  فیس بک کے قیام کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔  2004 میں  جب تیز رفتار انٹرنیٹ عام ہو رہا تھا اور موبائل فون مقبول ہو رہے تھے، مارک زکربرگ اور ہارورڈ یونیورسٹی میں ان کے کالج کے چند دوستوں نے 4 فروری کو ’دی فیس بک‘ کے نام سے ایک سوشل نیٹ ورک شروع کیا۔

چند سالوں کے اندر یہ پلیٹ فارم دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے طور پر سامنے آگیا اور مقبول ہوتا چلا گیا، آج فیس بک کو 3 ارب سے زائد لوگ استعمال کرتے ہیں۔ فیس بک کا نام تعلیمی سال کے آغاز پر یونیورسٹیوں میں تقسیم ہونے والی فزیکل اسٹوڈنٹ ڈائرکٹری کے نام پر رکھا گیا تھا، جسے عام طور پر فیس اور بک کہا جاتا ہے۔مارک زکر برگ نے 4 فروری 2004 کو جب یہ سوشل نیٹ ورک شروع کیا تو ابتدائی طور پر اس کا نام ’دی فیس بُک‘ رکھا گیا لیکن 2005 میں اس کے نام سے ’دی‘ (یعنی The) کا لفظ ہٹا دیا گیاجس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر  فیس بک ڈاٹ کام  یا فیس بک ڈاٹ کام کے طور پر جانا جاتا ہے۔

فیس بک قیام ہونے کے ایک سال کے اندر ہی پلیٹ فارم کو 10 لاکھ صارفین جوائن کرچکے تھے۔2006 کے اختتام تک دنیا بھر کے افراد کے لیے فیس بک کو متعارف کرا دیا گیا اور اس کا حصہ بننے کے لیے 13 سال سے زائد عمر کی شرط رکھی گئی۔ 2006 میں ہی صارفین کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے بڑھ کر 2007 میں 5 کروڑ تک پہنچ گئی، جو 2008 کے آخر تک دگنی ہو کر 10 کروڑ ہو گئی۔2012 میں جس سال فیس بک ایک ارب صارفین تک پہنچ گیا تھا، مارک زکر برگ نے اسے 104 ارب ڈالرز میں فروخت کرنا چاہا۔

29 اکتوبر 2021 کو زکربرگ نے اعلان کیا کہ فیس بک کمپنی کا نام تبدیل کر کے میٹا رکھ دیا، یاد رہے کہ میٹا کمپنی فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز، واٹس ایپ اور دیگر سروسز کی مالک ہے۔تین ارب صارفین کے ساتھ فیس بک دنیا کا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، یہ دنیا کے نصف سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین اور دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔

مزیدخبریں