آن لائن پارٹ ٹائم کام کرنے والوں کے لیے خوشخبری 

04:59 PM, 5 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کویت سٹی : کویت میں آن لائن پارٹ ٹائم کام   کرنے والوں کو خوشخبری سنادی گئی۔ کویت میں    آن لائن پارٹ ٹائم ورک پرمٹ کا آغاز کردیاگیا ہے۔   تاہم اس کے لیے مدت کی بنیاد پر اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے فیس مقرر  کی گئی ہے ۔  گزشتہ ماہ نجی شعبے کے کارکنوں کے لیے دوسری جاب پالیسی متعارف کرانے کے بعد کویت نے ایسے پارٹ ٹائم ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے۔

کویتی پبلک اتھارٹی آف مین پاور  نے الیکٹرانک سرکاری خدمات کے پلیٹ فارم ساحل پر نئی سروس کی دستیابی کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنا اور آجروں کے لیے ایک آسان سہولت فراہم کرنا ہے۔ 

اس  بارے میں متعلقہ حکام کاکہنا ہےکہ یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ   نجی شعبے کے کارکنان  کو اپنے اصل آجروں کی منظوری کے ساتھ دوسری پارٹ ٹائم ملازمت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ 

اس پالیسی کا اطلاق گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ وزارت داخلہ کے ایک متعلقہ حکم نامے میں دوسری پارٹ ٹائم ملازمت کے لیے روزانہ زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے کا وقت لگایا گیا ہے، جس کے لیے کویتی پبلک اتھارٹی آف مین پاور    اضافی اجازت نامہ درکار ہے۔

حکام  کاکہنا ہےکہ  اس اقدام کا مقصد بیرون ملک سے مزدوروں کو بھرتی کرنے کے بجائے کویت میں پہلے سے موجود افرادی قوت کا استعمال کرنا ہے۔  اس طرح سے  روزگار کی ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔ کویت کی 4.6 ملین کی مجموعی آبادی میں غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً 3.2 ملین ہے۔

مزیدخبریں