نمونیہ کے وار جاری، مزید 2 بچے جاں بحق

02:20 PM, 5 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں نمونیہ سے مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 605 نئے کیسز رپورٹ  ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 177 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزارت صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔  



سرد موسم میں شہری نمونیہ سمیت مختلف موسمی امراض کا شکارہو رہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 2 افراد نمونیہ کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

رواں سال پنجاب میں 20 ہزار سے زائد شہری نمونیہ سے متاثر ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 3 سو سے زائد ہو گئی۔

مزیدخبریں