ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

02:01 PM, 5 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔   آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700روپےکی کمی دیکھی گئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 185 روپے کا ہوگیا۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ککا کہنا ہے کہ 10 گرام کے 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

  

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونے کے ریٹ 2 ہزار 59ڈالر ہوگئے۔

مزیدخبریں