عام انتخابات، 'میڈیا ہیلپ لائن-MoIB' ایپ کا افتتاح کر دیا گیا

12:44 PM, 5 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے عام انتخابات 2024 کی کوریج کیلئے مقامی و بین الاقوامی صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی سہولت کیلئے' میڈیا کمپلینٹ ایپلیکیشن' کا افتتاح کر دیا۔

 نگران وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور  مرتضی سولنبگی کا کہناہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے "میڈیا ہیلپ لائن-MoIB" کا آغاز کیا، https://mediahelpline.moib.gov.pk ،  یہ ایک وقف شدہ آن لائن پلیٹ فارم ہے جسے خصوصی طور پر مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے لیے پاکستان کے عام انتخابات 2024 کی کوریج کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ  میڈیا ہیلپ لائن - MoIB سے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات کے ذریعے انتخابی سرگرمیوں کا احاطہ کرتے ہوئے آن لائن شکایات درج کرانے میں مدد ملے گی۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن 2024کی کوریج کے لئے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی سہولت کے لئے میڈیا کمپلین ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت نگران حکومت وجود میں آئی،  نگران حکومت نے انتخابات کے عمل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہر طرح سے مدد کی۔

مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات سے صرف دو دن دور ہیں،  12 کروڑ سے زائد پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ 

 نگران وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام حق رائے دہی استعمال کر کے اپنے نمائندے منتخب کریں گے،  آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

مزیدخبریں