دوران ملازمت معذوری پر سرکاری ملازمین کی بیوی یا بچوں کو  نوکری ملنےکے قانون میں ترمیم

12:28 PM, 5 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے سر کاری ملازمین کیلئے بری خبر ، دوران ملازمت مستقل معذوری کی بناء پر سرکاری ملازم کی بیوی یا بچوں کو  نوکری ملنے کی سہولت کا خاتمہ کر دیا گیا۔

نگران ،پنجاب حکومت نے سروس رولز 1974 میں ترمیم کی منظوری دے دی، رول 17 اے کے تحت پنجاب میں دوران ملازمت معذور ہونے پر سرکاری ملازم کی بیوی یا بچوں کو اب نوکری نہیں ملے گی۔ 

ترمیمی قانون کے مطابق صرف دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازم کی بیوہ یا بچوں میں سے کسی ایک کو نوکری دی جائے گی۔

نگران پنجاب حکومت نے 35 کابینہ کے اجلاس میں پنجاب سول سرونٹس اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کی منظوری دی۔ قبل ازیں نگران پنجاب حکومت نے 21 نومبر 2023 کو رول 17 اے کے تحت ترمیم منظور کی تھی، جسے اب دوبارہ تبدیل کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ 14 اکتوبر 1989 کو دوران ملازمت معذور ہونے والے سرکاری ملازم کی بیوی یا بچوں میں سے کسی ایک کو نوکری دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ 

سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے رول 17 اے کے تحت دوران ملازمت معذور ہونےو الے ملازم کے اہل خانہ کو نوکری دینے کی شرط ختم کرنے پر احتجاج کا عندیہ دےد یا گیا۔

مزیدخبریں