قومی ترانے کی دھن کے خالق احمد غلام علی چھاگلہ کی برسی

قومی ترانے کی دھن کے خالق احمد غلام علی چھاگلہ کی برسی
سورس: file


کراچی: قومی ترانے کی دھن کے تخلیق کار احمد غلام علی چھاگلہ کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ 

قیام پاکستان کے بعد حکومت پاکستان نے انہیں قومی ترانے کی موسیقی کی تیاری کے لیے کمیٹی کا رکن مقرر کیا۔ یہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں یہ دھن ترتیب دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 21 اگست 1949 کو حکومت نے ان کی تیار کردہ دھن کو پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کیا جسے بعد میں  ابوالاثر حفیظ جالندھری نے الفاظ سے ہم آہنگ کیا ۔

غلام علی چھاگلہ 31 مئی 1902 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ سندھ مدرستہ الاسلام کراچی سے تعلیم حاصل کی۔ وہ مہاراج سوامی داس کے شاگرد تھے جو کراچی کے مشہور موسیقار تھے۔غلام علی چھاگلا نے ٹرینیٹی کالج آف میوزک انگلینڈ سے موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کی۔ پاکستان بننے سے پہلے، وہ بمبئی کی ایک فلم کمپنی اجنتا میں بطور موسیقار کام کرتے تھے۔

احمد علی غلام علی چھاگلہ آج کے دن 1953 میں انتقال کر گئے تھے، وہ کراچی میں مدفون ہیں۔ان کی وفات کے 43 سال بعد حکومت پاکستان نے انہیں 1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازنے کا اعلان کیا۔

مصنف کے بارے میں