راولپنڈی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج نے کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق اور حق خودارادیت کے لیے یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔