جاوید ہاشمی کے گھر رات گئے پولیس کا چھاپہ، قریبی عزیز گرفتار

09:05 AM, 5 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان:  ملتان میں سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے گھر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔

ہاشمی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے جاوید ہاشمی کے قریبی عزیز حمزہ ہاشمی کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ملتان میں پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ان کے داماد سمیت گھر کے ملازمین کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس وقت جاوید ہاشمی نے الزام لگایا تھا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور خواتین پر بھی تشدد کیا۔

مزیدخبریں