کوئٹہ: بگٹی اسٹیڈیم میں27 سال بعد کرکٹ لوٹ آئی ، پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی ، افتخار احمد نے پچاس گیندوں پر چورانوے رنز کی اننگز کھیل کر میچ کو یادگار بنایا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ، افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 185 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے ۔
پشاور زلمی کے محمد حارث 53 اور شاہد آفریدی 17 گیندوں پر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔