سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا

03:41 PM, 5 Feb, 2023

دبئی : سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

خاندانی ذرائع  کے مطابق  سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت لینے کے لیے خصوصی طیارہ کل   صبح  پاکستان کے  نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں، ان کی تدفین بھی کراچی میں ہی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علا لت کے بعد  آج صبح   79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں۔

مزیدخبریں