کراچی :خواجہ سہیل منصور نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،خواجہ سہیل منصور ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ خواجہ سہیل منصور کے ساتھ فیضان راوت نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ، خواجہ سہیل اور فیضان راوت کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیں،انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کر رہے ہیں۔