لاہور :سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر گہر ے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر شدید دکھ اور رنج و غم ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہم بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان آرمی اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔