عسکری قیادت کا پرویزمشرف کے انتقال پر افسوس کااظہار

11:55 AM, 5 Feb, 2023

اسلام آباد :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورآرمی چیف  جنرل عاصم منیر  نے  پرویزمشرف کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف   جنرل عاصم منیر  نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سابق صدر، سابق جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف رہے ، آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللّٰہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو غریق رحمت کرے۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ۔

مزیدخبریں