پاکستان کی عسکری قیادت اور مسلح افواج  کی جانب سے بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

10:04 AM, 5 Feb, 2023

اسلام آباد : ستر دہائیوں سے جاری آزادی کی جہدوجہد  پر پاکستان کی عسکری قیادت  اور  مسلح افواج  نے بہادر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج، قیادت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت پر سلام پیش کرتی ہے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں مضمر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ  انسانی حقوق کی پامالیاں، قتل عام کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتیں ۔

مزیدخبریں