جمعیت علمائے اسلام اقتدار میں آ کر پاک چین اقتصادی راہداری پر کام شروع کرے گی، مولانا فضل الرحمان

07:33 PM, 5 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کو دوبارہ غلام نہیں بننے دیں گے اور تحریک انصاف کو ووٹ دینے والا ملک کو ڈبونے کے مترادف ہے۔ 

جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں کہا کہ بہت جلد اقتدار میں آ کر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام شروع کریں گے اور معیشت کو بحال کریں گے۔ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور آج غریب آٹا گھی چینی نہیں لے سکتا جبکہ ہم نے 3 سال بلے کی حکومت دیکھ لی اور ان کو ملک پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ سی پیک کا منصوبہ بند کر کے اس کا بند کمرے میں افتتاح کیوں کیا گیا؟۔ بھیک مانگ مانگ کر قوم کو ذلیل کر رہے ہیں اور ہمارے خلاف لچے لفنگون کو لگا دیا ہے جبکہ صوبے کی بڑی جماعت جمعیت بن گئی ہے اور ہم نے ان کو پہلے مرحلے میں شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سال میں ایک بجٹ آتا تھا اور اب سال میں چار، چار بجٹ آتے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس رکھ دیا ہے۔

مزیدخبریں