ترک صدر اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

 ترک صدر اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کورونا وائرس کا  شکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

ترک صدر نے خود بھی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہےکہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے ہلکی علامات کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

ترک صدرکا کہنا تھا کہ وہ دونوں ٹھیک ہیں اور وائرس کے اثرات زیادہ نہیں ہیں، ہم اپنا کام گھر سے ہی جاری رکھیں گے۔ عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔

مصنف کے بارے میں