ہیکرز کی کوشش ناکام، نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال

ہیکرز کی کوشش ناکام، نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال

ممبئی: ہیکرز کی طرف سے ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی اور انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نورا فتیحی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ ہیک ہونے سے بچانے اور دوبارہ اکاؤنٹ فراہم کرنے پر انسٹاگرام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

ادکارہ نے اکاؤنٹ بحال ہونے پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ کسی نے ان کی انسٹاگرام آئی ڈی ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ کوئی صبح سے میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس پر میں نے انسٹاگرام ٹیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے یہ مسئلہ حل کر دیا۔

نورا فتیحی نے اکاؤنٹ کی بحالی اور سیکیورٹی یقینی بنانے پر انسٹاگرام انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ڈانسر کے انسٹاگرام سے اچانک غائب ہونے پر پرستار بھی تشویش کا شکار تھے۔ نورا ان دونوں دبئی میں سیر وتفریح کرکے اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔