سیول :جنوبی کوریا میں صرف ناک کو ڈھانپنے کے لئے تیار کیا گیا ماسک توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جو چہرے کے بجائے صرف ناک کو ڈھانپتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں آج کل ایک ایسے ماسک کے چرچے ہیں جو چہرے کے بجائے صرف ناک کو ڈھانپتا ہے۔اس ماسک کو ’کوسک‘ کا نام دیا گیا ہے۔
لفظ کوسک دو الفاظ کا مجموعہ ہے ، ’کو‘ کورین زبان میں ناک کو کہتے ہیں جب کہ نام کا دوسرا حصہ ’سک‘ ماسک سے لیا گیا ہے۔کوسک ماسک بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے کھانے کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے خاص طور پر بنایا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کوسک کو عام فیس ماسک کی طرح استعمال بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،جنوبی کوریا میں کوسک کے استعمال کا یہ غیر معمولی چلن مغربی ممالک میں شدید تنقید کا باعث بن رہا ہے کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں۔
جنوبی کوریا میں عوامی سطح پر صرف ناک کا ماسک استعمال کرنے کا رجحان نظر نہیں آرہا لیکن آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم میں اس کی ریٹنگ 5 اسٹار دی گئی ہے۔شاپنگ ویب سائیٹ پر 10کوسک ماسک کی قیمت 8.20 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک ہزار 430 روپے بنتے ہیں۔