لاہور:ایک طرف جہاں پیپلزپارٹی ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہو چکی وہیں مریم نواز نے بھی پیپلز پارٹی سے اختلافات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کےاندر اختلاف رائے آتے رہتے ہیں،لیکن عوام کی دلچسپی ہمیں دوبارہ جوڑ دیتی ہے ۔
مریم نواز نے آصف زرداری ،شہباز شریف ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن بلاول بھٹو سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک چیز جوڑتی ہے وہ عوام کی دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا جو سلیکٹڈ تھا اس کیخلاف سب اکٹھے ہوچکے ہیں،اب پیپلز پارٹی نے بھی پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کاخیرمقدم کیا ہے،جہاں تک قومی معاملات اور عوام کی بات ہےہم سب ایک پیج پر ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپاڑٹی بلاول بھٹو نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کو ہٹانے کیلئے ہم ہر قدم اٹھانےکو تیار ہیں،پیپلز پارٹی نےابھی لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے،پی ڈی ایم نے بھی لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے ،انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کاخیرمقدم کیا ہے،شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کےلانگ مارچ کو سراہا ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا نااہل حکومت کےخاتمے کیلئے آئینی آپشن کو استعمال کریں گے،ہمیں ملک کو بچانا ہے،عمران خان کو نکالنا ہے،عوام کا اس نااہل حکومت پر اعتماد اٹھ چکا ہے،انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں میں مختلف پوائنٹس پر اختلافات ہوتے ہیںلیکن شہبازشریف نےتمام باتوں کے باوجود قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو اکٹھا رکھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا موجودہ حکومت نااہل ہے،اس میں فیصلے کرنے کی اہلیت نہیں،ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،بلوچستان میں دہشت گردی بڑھنے کی خبریں آرہی ہیں۔