ممبئی: برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ۔ ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کی وجہ سے گزشتہ ماہ سے ممبئی کے بریچ کینڈ ہسپتال میں زیر علاج بلبل ہند کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی حالت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ANI/status/1489871187870060546
واضح رہے کہ 92 سالہ گلوکارہ کو گزشتہ کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کا کورونا تو ٹھیک ہوگیا تھا تاہم بعد میں انہیں نمونیا ہوگیا جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گزشتہ رات لتا منگیشکر کی طبیعت مزید خراب ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔