زلزلے سے درگاہ چرار شریف کا مینار ٹیڑھا ہوگیا 

زلزلے سے درگاہ چرار شریف کا مینار ٹیڑھا ہوگیا 

بڈگام : مقبوضہ جموں وکشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں واقع شیخ االعالم شیخ نور الدین نورانی  کے مزار کا مینار آج آنے والے زلزلے کے باعث ٹیڑھا ہو کر ایک طرف جھک گیا۔

ایڈمنسٹریٹر وقف بورڈ چرار شریف کے حوالے سے خبر رساں ادارے کے این یو نے بتایا کہ پورے کشمیر میں محسوس کیے گئے شدید زلزلے کی وجہ سے مزار کا مینار جھک گیا اور اپنی اصلی شکل کھو بیٹھا تاہم مزار کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

آج صبح پاکستان ، بھارت ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاعلاقہ تھا۔ 

مصنف کے بارے میں