دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر مستعفی 

12:46 PM, 5 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

سڈنی : دورہ پاکستان سے چند روز قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مک ڈانلڈ کو عبوری کوچ بنایا گیا ۔ 

آسٹریلین میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جسٹن لینگر کا استعفیٰ ملا جو قبول کر لیا گیا ۔انہیں مختصر وقت کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش قبول نہیں کی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹس لینگر کی جگہ اینڈریو مک ڈانلڈ کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جسٹن لینگر کی جگہ لینے کے لیے انڈریو میکڈونلڈ مضبوط امیدوار ہیں تاہم کرکٹ آسٹریلیا کی ٹریور بیلس ، جیسن گلیسپی ، رکی پونٹنگ ،گریگ شپرڈ اور مائیکل ڈی وینٹو سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔ 

مزیدخبریں