اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے۔آج چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی۔چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات میں معاشی، تجارتی تعاون پر بات ہو گی۔
وزیراعظم کے ساتھ دورہ چین پر موجود شوکت ترین نے کہا کہ دورہ چین سے ہماری معیشت میں بہتری ہو گی، ہمیں فائدہ ہوگا۔آئی ایم ایف کے پروگرام کے بعد سے پاکستانی روپیہ مضبوط ہونا شروع ہو ا۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ ڈالر جمع کرنے والوں کو وارننگ دی تھی روپیہ مضبوط ہوگا۔لوگوں سے کہوں گا اپنے روپیے پر یقین رکھیں یہ مزید مضبوط ہو گا۔روپے کی قدر کے حوالے سے چہ مگوئیوں سے گریز کیا جائے ۔