اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ اس بار بھی یومِ یکجہتی، کشمیریوں کی مکمل حمایت کے عزم اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت کے طور پر منایا جائے گا۔
نیو نیوز کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اندرون و بیرون ریلیاں نکالی جائیں گی، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
کوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی زنجیر بھی آج بنائی جائے گی جبکہ مرکزی تقریب منگلا پل میرپور میں ہوگی۔ عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ پاکستانی سفارت خانوں میں بھی خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔