روس نے یورپی ممالک کے سفیروں کو ملک بد ر کردیا

10:03 PM, 5 Feb, 2021

ماسکو،اپوزیشن رہنما کی گرفتاری پر احتجاج کی حمایت پر یورپی سفیروں کو ملک بد ر کردیا۔

روس نے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری پر ہونے والے احتجاج کو سپورٹ کرنے پر تین یورپی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ روسی پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ان مظاہروں میں کئی ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی تھی جس کے بعد اب روس نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ’غیرقانونی‘ مظاہروں میں شرکت پر یورپی ممالک جرمنی، سوئیڈن اور پولینڈ کے سفارتکاوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔روسی فیصلے پر یورپی ممالک نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ جرمنی نے فیصلے پر نظرثانی نہ کرنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔پولینڈ نے کسی بھی سفارتکار کی جانب سے احتجاج میں شرکت کی تردید کی ہے۔

مزیدخبریں