کشمیر ڈے پر بھارت کو بڑی شکست کا سامنا

کشمیر ڈے پر بھارت کو بڑی شکست کا سامنا
سورس: File photo

سنگاپور،کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان کےمکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹراحمد مجتبیٰ ولورین نے بھارتی فائٹر راہول راجو کو ایک منٹ میں ناک آؤٹ کردیا۔

سنگاپور میں ہونے والے ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد ولورین نےبھارتی حریف کو محض چند سیکنڈز میں کاونٹر پنچ مار کر ناک آؤٹ کر دیا۔

خیال رہے کہ مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

احمد مجتبیٰ کی تاریخی فتح پر پاکستان کے معروف سابق کرکٹر شعیب اختر نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے  کہ وطن لوٹنے پر احمد کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔