معروف بھارتی اداکارہ عزت لٹنے سے بچ گئی،دوست ہی ہوس کا نشانہ بنا نا چاہتا تھا ،اہم انکشافات

06:46 PM, 5 Feb, 2021

ممبئی ،بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت کی عزت لٹنے سے بچ گئی ۔

بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت ان دنوں بگ باس 14 کی حالیہ قسط میں اپنی نجی زندگی کے مسائل اور ماضی کی مشکلات اپنے حریف راہول وادیا سے گفتگو میں بیان کررہی ہیں ۔ 

راکھی ساونت نے شو میں اپنے ساتھی اداکار کو بتایا کہ  جب میری والدہ پہلا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل تھیں تو مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی جس پر میں نے دوست سے پیسوں کے لیے مدد طلب کی اس نے میری مدد کی حامی تو بھرلی لیکن یہ مدد میری عزت کے بدلے تھی جس کا مجھے اگلے دن اندازہ ہوا ۔

راکھی کا کہنا تھا کہ میرا دوست مجھے اس شرط پر پیسے دینے کے لیے رضامند ہوگیا کہ میں اسے پیسے واپس کردوں گی، میں خوش تھی اور سوچ رہی تھی کہ میرا دوست واقعی ایک اچھا اور مخلص انسان ہے ۔   اس نے مجھے اگلے دن  ملنے کو کہا اور جب میں اس سے ملنے گئی تو اس نے مجھے کار میں بند کردیا اور مجھ سے کہا کہ راکھی اس دنیا میں مفت کچھ بھی نہیں ہے، میں تمہیں پیسے دوں گا تو تم مجھے کیا دو گی؟

راکھی کے مطابق اس نے دوست سے کہا کہ وہ اسے کچھ نہیں دے سکتی لیکن اس کے باوجود اس نے کار میں مجھ سے زیادتی کی کوشش کی  میرے چیخنے اور منع کرنے پر مجھے گاڑی سے نیچے پھینک دیا۔

مزیدخبریں