کن بڑوں کا فون آتا ہے ؟مریم نواز نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا 

04:59 PM, 5 Feb, 2021

مظفر آباد :یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،آج کے دن کے حوالے سےکشمیری عوام کو  بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہوں،کشمیریوں کے ساتھ ہمارا لازوال محبت کا رشتہ ہے،انہوں نے کہا افسوس جہاں سقوط کشمیر کا ذکر آتا ہے وہاں عمران خان کا نام آتا ہے۔

مریم نواز  نے کہا سنا ہے عمران خان بھی کوٹلی تشریف لا رہے ہیں ،عمران خان آج کشمیریوں کیلئے کیا پیغام لائے ہیں،مریم نواز نے کہا مجھے ڈر ہے کہ کہیں عوام ان کا گریبان نہ پکڑ لیں ،کیا عمران خان یہ بتانے آ رہے ہیں کشمیر کا سودا کرکے آیا ہوں؟عمران خان سن لیں کشمیر کے عوام کیا کہہ رہے ہیں،آج کشمیری بھی یک زبان ہوکر کہہ رہے ہیں گو عمران گو، کشمیریوں کی لازوال جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو سر جھکا کر سلام پیش کرتے ہیں،اپنے پیاروں کو اس طرح کھودینا معمولی بات نہیں، جب کشمیریوں کو چوٹ لگتی ہے تو ہمارے دلوں پر چوٹ لگتی ہے،کشمیری استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں،کشمیریوں کی قربانی کی داستانیں کشمیر کے پھیلتے ہوئے قبرستان سنا رہے ہیں،سرحد پار مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کی استقامت پر سلام پیش کرتی ہوں،مریم نواز نے کہا بھار ت کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

مریم نواز نے مزید کہا جہاں سقوط کشمیر کا ذکر آئے گا وہاں عمران خان کٹہرے میں ہوگا، جہاں قومی مفادات کی بات ہو تو قوم کشمیریوں سےدل و جان سے متحد ہے،پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے،سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن کشمیر کے مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں،پاکستان کا ہر بچہ، جوان، مرد و عورت مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہے،شہدا کی قربانیوں کی بدولت ایک روز کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاحکومت نے داخلی و خارجی محاذ پر ملک کو کمزور کیا،جعلی اور سلیکٹڈ حکمران ملکی مفادات کا سودا کرتے ہیں،قومی مفادات کاتحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے،حکومت سے پوچھتےہیں عوام کو حقیقی اورجمہوری حکومت سےمحروم کیوں رکھا۔

مریم نواز  نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہماری جماعت کوعمران خان کےبڑےفون کرتےہیں،حکومت کو گھر بھیجنے کے بعد اوپن بیلٹنگ کی طرف آئیں گے،حکومت کے جانے کے بعد آئینی ترمیم بھی ہوگی،انہوں نے کہا تم سینیٹ کے الیکشن میں دوسری جماعتوں کے ووٹ توڑنے میں لگے ہوئے تھے،چیئرمین سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کےبعدآج اپنےارکان کھسکتےنظرآرہےہیں توتمہیں شوآف ہینڈ سمجھ آگیا،لیکن اب  پاکستان کےعوام استعفیٰ مانگ رہےہیں ،سینیٹ چیئرمین الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی،مریم نواز نے کہا جنہوں نے اپنا ووٹ نہیں بیچا انہیں اسٹیبلشمنٹ سے فون کرائے گئے،جس سے اپوزیشن سنبھالی نہیں جاتی تو بڑوں سے فون کراتا ہے،ان کے بڑوں کا فون آتا ہے سینیٹ الیکشن میں عمران خان کا ساتھ دو۔

مزیدخبریں