شیخ رشید نے پی ڈی ایم کا بھانڈا پھوڑ دیا ،اپوزیشن حلقوں میں ہلچل

03:58 PM, 5 Feb, 2021

راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں نے آ ج خود رانگ ٹرن لے لیا ہے ،ہم نے کہا تھا یہ لوگ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دینگے ،اسمبلی پر لعنت بھیجنے والے آج اُسی اسمبلی کیلئے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں ،انہوں نے کہا آج مریم نواز کو باہر بھیج دیں ،پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پی ڈی ایم شوق سے لانگ مار کیلئے آئے لیکن اگر قانون توڑا تو وہ سلوک کرونگا کہ تاریخ یاد رکھے گی ،ہماری پوری کوشش ہو گی آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہ کریں ،ہم اپوزیشن کیلئے رکاوٹ نہیں بننا چاہتے ،اپوزیشن نے اگر قاون کی خلاف ورزی کی تو کاروائی ہو گی ،ان لوگوں کا یہ حال ہے کہ جن اسمبلی ارکان پر فضل الرحمن نے لعنت بھیجی انہی سے سینٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے جائینگے ،شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ سینٹ الیکشن لڑیں گے اور استعفے نہیں دینگے ۔

شیخ رشید نے کہا لال حویلی کا لال چوک سے رشتہ مودی کو پتا ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا کردار ہے، راولپنڈی کشمیر کی آزادی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ ملک کو مشکلات سے نجات دلائی جائے،ملک میں مہنگائی کو تسلیم کرتا ہوں، ملک کو لوٹا گیا جس سے مہنگائی ہوئی، پاک فوج کے ساتھ مل کر پاکستان اور کشمیر کا دفاع کریں گے، مہنگائی کی وجہ ماضی کے چوروں کی لوٹ مار ہے۔

انہوں نے کہاہمیں اب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی فکر کرنا ہوگی، آصف زرداری کتنے بڑے گرو نکلے، ضمانت کنفرم، فضل الرحمان سمجھدار آدمی ہیں، بچوں کے گھیرے میں آگئے، مسلم لیگ ن گھیرے میں ہے،شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، جب یہ جیلوں میں جاتے ہیں تو طبیعت خراب ہوجاتی ہے، مریم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے تو پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حل نکالیں گے۔

مزیدخبریں