مقبوضہ کشمیر میں ’’شکریہ عمران خان‘‘ کے پوسٹرز آویزاں

01:56 PM, 5 Feb, 2021

سری نگر : یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں نے بھی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر دیا ٗ سری نگر اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان کے پوسٹرز آویزاں کرکے بھارتی جبر کو منہ توڑ جواب دیدیا۔


کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں نے قابض بھارتی مظالم کا جواب بہت دلچسپ انداز میں دیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے اہل علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹرز چسپاں کردئیے ہیں۔


ان پوسٹرز میں واضح طور پر کشمیریوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے ’’ شکریہ پاکستان ٗ شکریہ عمران خان ٗ جوان ‘‘  ۔ اس ساتھ واضح طور پر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا حوالہ دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں وزیر اعظم عمران خان کی ایک بڑی سی تصویر بھی لگائی گئی ہے ۔ 


یہ پوسٹر جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے لگائے گئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں آج بھی دن کا آغاز ہوا تو یہ پوسٹرز بھارتی فوج کا منہ چڑانے کیلئے موجود تھے۔ یہ پوسٹرز اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کشمیری عوام کیلئے آزادی اظہار رائے کی کتنی پابندیاں ہیں اور اسی جبر میں پاکستانی کیلئے کشمیریوں کی محبت اکثر سامنے آتی رہتی ہے۔


یاد رہے کہ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر مظالم اور بھارت کی طرف سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف آج دنیا بھر میں خصوصاً پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔پاکستان اور دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جائیگا۔بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز میں خصوصی تقاریب کا انعقاد ہو گا۔ 

مزیدخبریں