شادی کی تقریبات صرف ہوا دار مارکیوں میں ہوگی: سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر

11:57 AM, 5 Feb, 2021

لاہور: سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مناسب ہوا کے اخراج کے انتظام والی مارکیوں میں شادی کی تقریبات کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی مزید وضاحت کرتے ہوئے محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مناسب ہوا کے اخراج کے انتظام والی مارکیوں میں تقریبات کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق مناسب وینٹیلیشن والی مارکیوں میں تقریب کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیا کہ ریسٹورنٹ ، ہوٹل اور مارکیوں میں کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی اور ہوا دار جگہوں پر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوا کے کراس کا مناسب انتظام نہ کرنے والی مارکیوں میں کسی بھی قسم کی تقریب پر پابندی ہو گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش کی کہ کسی بھی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو سماجی فاصلے کو قائم رکھنا انتہائی لازم ہو گا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنا کر ہم حالات میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں