لاہور: گلوکار بلال سعید کے بھائی اور بھائی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کےبعد اب بلال سعید کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف گلوکار بلال سعید کی جانب سے ڈولفن پولیس کی موجودگی میں اپنے بھائی اور بھابھی پر تشدد کی ویڈیو پاکستان سمیت بین الااقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہوئی تھی ۔ اس ویڈیو کے بعد بلال سعید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے تھا ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا کیپشن یہ تھاکہ " بلال سعید نے اپنے پرستار جوڑے پر تشدد کیا ہے " تاہم اب حقیقت سامنے آئی ہے کہ وہ پرستار نہیں بلکہ بلال سعید کا بھائی اور بھابھی ہیں ۔
بلال سعید نے تنقید کے بعد اپنے بیان میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے گھر کے اندر کی ویڈیو دکھائی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس کے بھائی اور بھابھی نے پولیس کے بلوانے سے پہلے اس کے گھر میں خاصی توڑ پھوڑ کی تھی ۔
بلال سعید کے بھائی اور بھابھی نے مل کر ایل سی ڈی ٹی وی ، کرٹنز ، لیمپس سمیت متعدد چیزیں توڑی تھیں ۔ جس کے بارے میں بلال سعید کا کہناتھاکہ یہ سب کچھ انہوں نے کیا ہے ۔
ویڈیو پیغام میں ان کا یہ بھی کہناتھا کہ عورت کو اپنی عزت خود کروانی چاہیے ، انہوں نے جو کچھ بھی کیا اپنے اہلخانہ کی حفاظت میں کیا ہے۔
یہ لوگ مجھے بلیک میلنگ کررہے تھے ۔ میں نے ان کے خلاف پہلے کچھ بھی نہیں کیا کیونکہ میں ایک فنکار ہوں میرا کیرئیر ہے ، لیکن اسی وجہ سے لوگ میری مجبوری کا فائدہ اٹھاتے رہے ہیں ۔
ان کا کہناتھاکہ جب بار بار کسی کو تنگ کیا جائے تو ایک نہ ایک دن اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے ۔