پاکستانی جھنڈا گرنے نہیں دیں گے، راجہ فاروق حیدر

05:38 PM, 5 Feb, 2020

مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ قومی اتحادی پالیسی کی ضرورت ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستانی جھنڈا گرنے نہیں دیں گے، پاکستان ترقی کرے گا اور مضبوط ہو گا، کوئی نہیں گرا سکتا ہے اور مسلم امہ کی قیادت بھی پاکستان کرے گا۔

بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اور ادارے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں، ہم سب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پشت پر کھڑے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قائداعظم نے تقسیم برصغیر سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کانگریس مسلمانوں کو دھوکہ دے گی اور اب تمام مشکلات کے باوجود کشمیریوں کا ساتھ دینے پر پاکستانی حکومت اور قوم کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ آپ قومی اتحاد قائم کریں تمام لوگوں کو گلے لگائیں کیونکہ قوم تقسیم در تقسیم ہو چکی ہے، قومی اتحادی پالیسی کی ضرورت ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستانی جھنڈا گرنے نہیں دیں گے، پاکستان ترقی کرے گا اور مضبوط ہو گا، کوئی نہیں گرا سکتا ہے اور مسلم امہ کی قیادت بھی پاکستان کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہوں گے اور پہلا سینہ گولی کےلئے ہمارا ہو گا۔

مزیدخبریں