بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام یوم یکجہتی کشمیر اسی جوش و جذبہ سے منارہے ہیں جس طرح وہ یوم آزادی کا دن مناتے ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ مودی جبر کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے ساتھ رکھنا چاہ رہا ہے،آج وہاں کی اقلیتی برادری بھی خود بھی پاکستانی کہتی ہے،۔انہوں نے کہااب تک ہزاروں کشمیری جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو کامیابی نصیب ہوگی۔
جام کمال نے کہا کہ کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، اس جنگ میں پاکستان اپنی تما تر اخلاقی ، سفارتی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کے حوالے سے تقریبات کاانعقاد کیاجارہاہے۔نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی و کشمیر یوم یکجہتی کشمیر جذبہ حریت اور کشمیریوں سے یکجہتی کے جذبات کے ساتھ منا رہے ہیں۔اس سلسلے میں شہر شہر ریلیاں نکالی جارہی ہیں جبکہ مختلف مقاما ت پر جلسوں کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔
دنیا بھرمیں مقیم پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے مقبوضہ وادی میں بربریت کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔