وزیراعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

10:01 AM, 5 Feb, 2020

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا رہے گا،پاکستان اپنی مکمل اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کو واپس لیا جائے،بھارت کے کالے قوانین کو فوری طور پر کالعدم قراردیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیرپر اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جانا کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ مکمل حمایت کا اعادہ ہے،یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کیلئے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ ہے،کشمیریوں ،امت مسلمہ ،پاکستان اورعالمی برادری نے بھارت کی ناانصافی مستردکردی۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کشمیری6 مہینوں سے لاک ڈاﺅن کا شکار ہیں،مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ سے مواصلاتی نظام کی بندش ہے ،بھارت نے کشمیریوں کو غیرانسانی حراست اورمواصلاتی ناکہ بندی کانشانہ بنایاہوا ہے،پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا رہے گا،پاکستان اپنی مکمل اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کو واپس لیا جائے ،بھارت کے کالے قوانین کو فوری طور پر کالعدم قراردیا جائے،بھارت نے کہا ہے کہ یہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کاحقیقی مظہر ہے ،کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد قابض افواج کی تعیناتی نے 80لاکھ کشمیریوں کو قید کردیا۔

مزیدخبریں